دنیا
14 مارچ ، 2015

کوسٹاریکا: آتش فشاں سے دھویں کا اخراج،پروازیں منسوخ،مسافر رل گئے

کوسٹاریکا: آتش فشاں سے دھویں کا اخراج،پروازیں منسوخ،مسافر رل گئے

سین جوس......کوسٹا ریکا میں آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھویں کے اخراج کے باعث درجنوں پراوزیں منسوخ کر دی گئیں، سیاحوں سمیت ہزاروں مسافر ائرپورٹ پر رُل گئے۔کوسٹا ریکا کا (Turrialba) آتش فشاں 2 روز سے دھماکوں کے ساتھ گیس اور دھواں اگل رہا ہے ۔ جو دارلحکومت سین جوس سے 50 کلو میٹر دور ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خطرے کے باعث ملک کا بین الاقومی ائر پورٹ بند کردیا گیا ہے۔ اور اب تک 111 پراوزیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزار مسافر ائر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔ حکام نے قریبی آبادی کے لوگوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :