14 مارچ ، 2015
نئی دہلی ......اس سے پہلے ممبئی حملہ کیس کےملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار دیے جانے پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو بھارتی دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ا ن سے ممبئی حملہ کیس کےملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پروضاحت طلب کی گئی۔ بھارت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاکہ ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی فوری طورپر ختم کرکے انھیں رہا کیا جائے۔ بھارتی دفترخارجہ طلبی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاکہ ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل اب بھی چل رہاہے ۔ اسے مکمل ہونے دیں ،میٹنگ میں کیا ہوا ؟یہ نہیں بتا سکتا۔