14 مارچ ، 2015
لاہور....... محکمہ داخلہ پنجاب نے ذکی الرحمان لکھوی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں، گزشتہ روز لکھوی کی رہائی کے احکامات جاری ہوئے تھے ، اس معاملے پر امریکا اور بھارت نے بھی ردعمل دیا ہے۔ ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ہی فیصلہ سنایا تھا اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے کا جائزء لے رہے ہیں، لیکن اس کیس میں جاری قانونی کارروائی کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جاسکتا جبکہ بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا ۔ اس طلبی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ، دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر بھارت کی غیر ضروری واویلے اور سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں تاخیر پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی میڈيا سےگفتگو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھاکہ ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل ابھی چل رہا ہے اسے مکمل ہونے دیا جائے۔