پاکستان
04 مئی ، 2012

باجوڑ ایجنسی میں خود کش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی

باجوڑ ایجنسی میں خود کش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی

خار… باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز خار بازار میں خود کش حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد15ہو گئی ہے جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز فورس کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں خون دینے والوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔ دھماکے کے بعد تحصیل خار میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لیویز فورس کے اہلکار صبح خار بازار میں معمول کی چیکنگ کر رہے تھے جب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کی نا کہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ خدشہ ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی دکانوں کے ملبے سے مزید ہلاک یا زخمی مل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :