پاکستان
15 مارچ ، 2015

الطاف حسین فوج اور سیکورٹی اداروں کیخلاف نہ بولیں، وزیر اعلیٰ سندھ

الطاف حسین فوج اور سیکورٹی اداروں کیخلاف نہ بولیں، وزیر اعلیٰ سندھ

لاڑکانہ......... وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین بےشک ان پر تنقید کریں لیکن فوج اور سیکورٹی اداروں کے خلاف نہ بولیں، مسلح افواج ،عدالتیں اور دیگر آئینی ادارے قابل احترام ہیں ۔ گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ 21ویں ترمیم کے بعد رینجرز کو ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مشاورت سے اختیارات دیے گئے، رینجرز کی کارروائیوں کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے اور اندرون سندھ اغوا کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاہوردھماکوں کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :