پاکستان
15 مارچ ، 2015

مشکوک افراد کو حوالے کیا جاتا تو تفتیش آگے بڑھی، سابق آئی جی پولیس

مشکوک افراد کو حوالے کیا جاتا تو تفتیش آگے بڑھی، سابق آئی جی پولیس

لاہور.........سابق آئی جی پولیس اظہر حسن ندیم کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین مشکوک افراد کو پولیس کے حوالے کرتے تو تفتیش میں آگے بڑھا جاسکتا تھا،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہوگا۔ سابق انسپکٹر جنرل پولیس اظہر حسن ندیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ خود کش حملے قابل مذمت ہیں لیکن اس کے بعد جو ہوا اس سے بھی افسوسناک ہے، مشتعل مظاہرین مشکوک افراد کو اگر پولیس کے حوالے کرتے تو اس سے سانحہ کی تفتیش میں مدد مل سکتی تھی۔ اظہر حسن ندیم نے کہا کہ پولیس کو ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے لوگوں کا اعتماد ان پر بحال ہو،ایسے واقعات کی بڑی وجہ محکمہ پر عوام کی بد اعتمادی بھی ہے۔ سابق آئی جی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ قانون کی ذمہ داری ہے تو اسے ہی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہوگا اور اس کی مثالیں بنانی ہوں گی،پھر حالات میں بہتری آسکے گی۔

مزید خبریں :