15 مارچ ، 2015
بنوں.........عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف صرف اقتدار کی سیاست کر رہے ہیں۔ اسپورٹس کمپلکس بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیرستان کے لوگوں نے جو قربانیاں دی ہیں اور وطن کی خاطر جو تکالیف برداشت کر رہے ہیں یہ ان کی وطن سے محبت کا ثبوت ہے، حکومت دو ٹوک الفاظ میں آئی ڈی پیز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان کرے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگا گیا مگر عمران خان صرف اپنے گھر میں تبدیلی لے آئے۔