پاکستان
15 مارچ ، 2015

قائد کے پاکستان کیلئے قربانیاں دینا پڑیں گی، کامران مائیکل

قائد کے پاکستان کیلئے قربانیاں دینا پڑیں گی، کامران مائیکل

لاہور..........یوحنا آباد دھماکوں پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ کامران مائیکل، لاہور کے بشپ صاحبان اور پادری حضرات نے مسیحی برادری سے پرامن رہنے اور ملکی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ دہشت گرد متحد ہیں تو ہمیں بھی متحد ہونا ہے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل،بشپ صاحبان اور پادری حضرات نے لاہور پریس کلب میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔ کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا پاکستان حاصل کرنا ہے،اس کے لئے قربانیاں بھی دینا پڑیں گی، خودکش دھماکوں کا زخم دل پر محسوس کر رہے ہیں۔کامران مائیکل نے اپیل کی کہ پرتشددمظاہرے کر کے ایک دوسرے کو شرمندہ نہ کریں۔بشپ صاحبان اور پادری حضرات نے یوحنا آباد واقعے کی پرزور مذمت کی اور فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردی کی جنگ میں وہ حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران پیر کو مشنری ادارے بند رکھنے،عبادت گاہوں میں خصوصی تقاریب منعقد کرانے اور روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :