15 مارچ ، 2015
لاہور.........پاکستان بارکونسل نےیوحناآباد دھماکوں کےخلاف کل ملک بھر میں یومِ سوگ منانےکا اعلان کر دیا۔ پاکستان بارکونسل کےوائس چیرمین اعظم نذیرتارڑ اور لاہور ہائی کورٹ بارکےصدرپیر مسعود چشتی نےیوحناآبادکے2 چرچز میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی اور کہاکہ وکلاء، مسیحی برادری کےدکھ میں برابر کےشریک ہیں۔ اعظم نذیرتارڑکاکہناہےکہ وکلاء کل بروزپیرتمام بار ایسوسی ایشنزکےدفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے اور بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بارکےصدر پیر مسعود چشتی کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گرد دنیا میں پاکستان کاامیج خراب کرنا چاہتےہیں۔