15 مارچ ، 2015
ٹھٹھہ........ قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ آج الطاف حسین پاکستانی فوج کےخلاف بات کر رہے ہیں، کل ان کی شان میں شعر و شاعری کریں گے، الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں ،دن میں 10بار بیان بدلتے ہیں ۔ ٹھٹھہ میں بیداری مارچ سے خطاب کرتے ہوئے رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طاقت وروں کے لیے الگ اور غریبو ں کےلیے الگ قانون ہے، پاکستان اور سندھ کا مستقبل خطرے میں ہے، اس کےلیے ہر شخص کو اٹھنا پڑےگا۔ رسول بخش پلیجو نے مزید کہا کہ یہی الطاف حسین کل پاکستانی فوج پر عاشق تھے، آج فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔