پاکستان
15 مارچ ، 2015

آپریشن ضرب عضب نے طالبان کی کمر توڑ دی، شرجیل میمن

 آپریشن ضرب عضب نے طالبان کی کمر توڑ دی، شرجیل میمن

کراچی........وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے، اسی لیے وہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لاہور میں چرچ پر دھماکے بزدلانہ کارروائی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اور ہر مسلمان عیسائی بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے، مسیحی برادری پرامن رہے، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھی اقلیتوں کی حفاظت کریں گے۔

مزید خبریں :