پاکستان
15 مارچ ، 2015

رفاہ عامہ کے بعض اداروں کے ملازمین اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں،رینجرز

رفاہ عامہ کے بعض اداروں کے ملازمین اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں،رینجرز

کراچی ........کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بعض اداروں کے ملازمین اور کچھ ایمبولینس اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز نے ایک بیان میں کہا کہ دوران تفتیش کچھ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں اسلحے کی ترسیل میں بعض رفاہی اداروں کے ملازمین ملوث ہیں۔ بعض اداروں کے ملازمین غیر قانونی اسلحہ چھپانے میں بھی ملوث ہیں۔ رینجرز ترجمان نے مزید بتایا کہ غیر قانونی اسلحے کی بلا واسطہ یا بالواسطہ ترسیل بڑا جرم ہے، ایسے ملزمان کو سندھ آرمز آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ شہری ایسی وارداتوں کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق شہر میں چلنے والی کچھ ایمبولینس بھی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :