16 مارچ ، 2015
حصار........بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسندوں نے ، زیر تعمیر گرجا گھر پر حملہ کر دیا ۔توڑ پھوڑ کے بعد گرجا گھر میں صلیب ہٹا کر مورتی رکھ دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر حصار میں واقع گاؤں میں انتہا پسندوں نے ایک زیر تعمیر گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کی ۔ گاؤں کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گرجا گھر کی زمین رہائشی عمارت کے لئے ہے ، جیسے ہی چرچ کی تعمیر کا آغاز ہوا۔ انتہا پسند افراد نے گرجا گھر پر حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تاہم اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔