16 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آبادمیں پمز کے شعبہ حادثات سے نومولاد بچی کی لاش ملی ہےجسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ حادثات کے بیت الخلا سے نومولود بچی کی لاش ملی ۔ پمز کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بچی آج ہی پیدا ہوئی اور کوئی اسے پھینک کر چلا گیا۔لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔