پاکستان
16 مارچ ، 2015

اسلامیہ کالج پشاورکے قیام کے سوسال مکمل، 20 روپے کا سکہ جاری

اسلامیہ کالج پشاورکے قیام کے سوسال مکمل، 20 روپے کا سکہ جاری

پشاور......اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پشاورمیں تاریخی اسلامیہ کالج کے قیام کے سوسال پورے ہونے کی مناسبت سے 20روپے کا سکہ جاری کیا ہے جواس تعلیمی ادارے کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ اسلامیہ کالج کب قائم ہوااوراس سے قائداعظم سمیت کون کون منسوب رہا۔اسلامیہ کالج پشاورکی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کے بعداس خطے میں اعلی تعلیمی ادارے کی کمی شدت سے محسوس کی گئی اس مقصد کے لئے سابق وزیراعلیٰ سرصاحبزادہ عبدالقیوم خان نے برٹش آرمی کے کرنل سرجارج روز کیپل کے ہمراہ علی گڑھ کادورہ کیا اورپشاورمیں اس کے طرزپراسلامیہ کالج کے قیام کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا اوریوں 1912ء میں اس کی تعمیرشروع ہوئی، معروف روحانی شخصیت حاجی صاحب ترنگزئی نے اس کا سنگ بنیادرکھا اور یکم اکتوبر1913ءکواسلامیہ کالج میں تدریس کا آغاز ہوگیا۔قائداعظم نے اپنی جائیداد کا تیسراحصہ اس کالج کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وقف کیا۔

مزید خبریں :