پاکستان
16 مارچ ، 2015

ڈاکٹر فیاض کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

ڈاکٹر فیاض کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

کراچی......... اہل سنت والجماعت کے سینئر رہنما ڈاکٹر فیاض اور اُن کے ڈرائیور کو کراچی میں چار مارچ کو قتل کیا گیا۔ جیو نیوز نے اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ یہ ہے کراچی کا علاقہ شیر شاہ بشیر چوک،تا ریخ ہے 4مارچ اور یہ ہے وہ گاڑی جس میں سوار ڈاکٹر فیاض اور ان کا ڈرائیور، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے بعدڈاکٹر فیاض کی گاڑی سست رفتاری سے آگے بڑھتی ہوئی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اور ٹھیلے سے ٹکرائی ہے۔ دوسری طرف ہیلمٹ اور کیپ پہنے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سائٹ بی میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :