04 مئی ، 2012
کراچی … آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن 48 گھنٹوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، ملزمان ہتھیار ڈال دیں۔ آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ملزمان کو پیش کش کے بعد لیاری آپریشن روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے پاس 48 گھنٹے ہیں وہ ہتھیار ڈال دیں۔