19 مارچ ، 2015
راچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صولت مرزا کا بیان مسترد کرتی ہے، ہمارا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے۔ارکان رابطہ کمیٹی اوردیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اس معاملے کو دیکھیں ۔انھوں نے کہا کہ گورنرکےپاس کسی ملزم و مجرم کی حفاظت کےاختیارات نہیں ہیں،یہ آئین اور قانون میں درج ہے، صولت مرزا نے جرم کےاٹھارہ سال بعد بیان دیا،صولت مرزاکےمعاملےکو اقوام متحدہ میں لےکرجائیں گے،اس بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،افسوس ہوتاہےکہ قانون کےساتھ کھلواڑ کیا گیا،صولت مرزاکےخلاف مقدمہ انسداددہشتگردی کی عدالت میں چلا،ایم کیوایم صولت مرزاکےبیان کومستردکرتی ہے۔