پاکستان
20 مارچ ، 2015

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں رینجرزموبائل پر بم حملہ،2اہلکار شہید

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں رینجرزموبائل پر بم حملہ،2اہلکار شہید

کراچی.......کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں پر بلاک جے میں پارک کےقریب کھڑی رینجرز کی موبائل پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میںرینجرز کے 2اہلکار شہید اور ایک اہلکار اورایک شہری زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔زخمی اہلکار اور شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ رینجرز کی موبائل دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :