20 مارچ ، 2015
کراچی .......ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کےنام پرلگائی گئی رکاوٹیں 3دن میں ہٹائی جائیں، اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے عوام سےاپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی رکاوٹیں ہٹادیں،بصورت دیگر72 گھنٹےکےبعدرینجرزرکاوٹوں کےخلاف آپریشن شروع کریگی،ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ رکاوٹیں عوام اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کیلیےمشکلات کاباعث بنتی ہیں۔