دنیا
04 مئی ، 2012

قاہرہ میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

قاہرہ میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

قاہرہ … مصری دار الحکومت قاہرہ میں حکمران فوجی کونسل کے خلاف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق سیاسی جماعتوں کی دعوت پر دار الحکومت قاہرہ کا علاقہ العباسیہ میں حکمران فوجی کونسل کے خلاف مظاہرہ ایک بار پھر جھڑپ میں تبدیل ہوگیا جب مشتعل مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت کے گرد قائم حفاظتی رکاوٹوں کو گرانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ فوج و سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے واٹر کینن کے ساتھ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔ طبی ذرائع نے ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ مصر کی مختلف جماعتوں نے حکمران فوجی کونسل کی موجودگی میں صدارتی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور فوجی کونسل کی اقتدار سے فوری برطرفی اور الیکشن کمیشن کی تحلیل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :