پاکستان
21 مارچ ، 2015

جلیل عباس جیلانی ڈیلس میں پاکستانیوں کے مسائل سنیں گے

جلیل عباس جیلانی ڈیلس میں پاکستانیوں کے مسائل سنیں گے

ڈیلس......راجہ زاہد اختر خانزادہ...... امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی 31 مارچ کو پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف ٹیکساس ے ظہرانے میں شرکت کریں گے، اس بات کا اعلان ڈی ایف ڈبلیو ایریا میں پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر جاوید اجمل نے ایک پریس اعلامیہ میں کیا۔ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ظہرانے میں ڈیلس فورٹ ورتھ سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی مقتدر اور معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کے سفیر سے ان کی ملاقات اور مقامی کمیونٹی کے مسائل پر ان سے تجاویز اور مشورے حاصل کئے جائیں۔ مذکورہ ظہرانہ ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی پہلی مرتبہ ڈیلس تشریف لا رہے ہیں جہاں پر وہ کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کریں گے۔ اس ضمن میں وہ ڈیلس سٹی ہال میں پاکستان کے پرچم کی پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :