21 مارچ ، 2015
کراچی.......... بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اعجاز ہاشمی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آج صبح اے ایس آئی علی احمد کو قتل کرنے میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی بھی شامل ہے۔ ایس پی اعجازہاشمی کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔