کاروبار
04 مئی ، 2012

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 826 ارب روپے قرضوں اور سود کی نظر

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 826 ارب روپے قرضوں اور سود کی نظر

اسلام آباد … رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک 826 ارب روپے صرف قرضے اور سود کی نظر ہوگئے۔ اسلام آبادمیں رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے اخراجات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق مالی خسارہ 4 فیصد کی بجائے 4.3 فیصد ہوگیا۔ خسارہ 832 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف تھا لیکن یہ خسارہ 894 ارب روپے رہا۔ دفاعی اخراجات 345 ارب روپے رہے اور آخری سہ ماہی میں دفاع کیلئے 150 ارب روپے جاری ہوں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 35 ارب جاری ہوئے۔ ریلوے کیلئے 25 ارب روپے اور بجلی پر 100 ارب روپے کی سبسڈی جاری کی گئی۔

مزید خبریں :