04 مئی ، 2012
ریاض … سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مصر میں متعین سفیر کو اتوار تک قاہرہ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا نے یہ ہدایت دار الحکومت ریاض میں مصر کے شعبہ ہائے زندگی و اراکین پارلیمنٹ و مذہبی شخصیات کی درخواست پر جاری کی ہے۔ اس وفد کی قیادت ایوان بالا وایوان زیریں کے اسپیکرز نے کی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے مصر میں قائم سفارتخانہ و قونصل خانوں کے سامنے سعودی مخالف مشتعل احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنا سفیر و دیگر سفارتی عملہ واپس بلالیا تھا۔