22 مارچ ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جا ری ہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے ملزمان کی اطلاعات پر چھاپہ مارا، تاہم ملزمان نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔