22 مارچ ، 2015
اسلام آباد......... وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کےمعاہدےکی تفصیل تمام پارلیمانی جماعتوں کوبھیج دی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن مجوزہ آرڈیننس کےتحت ہی کام کرےگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم منگل کوپارلیمانی جماعتوں کےساتھ ملاقات میں معاہدےپرتبادلہ خیال کرینگے۔