پاکستان
23 مارچ ، 2015

تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تردید کردی

تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تردید کردی

پشاور.........کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ ترجمان جماعت الاحرار کا کہنا ہے کہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ہلاکت سے متعلق علم نہیں۔ اس سے پہلے میڈیا ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل الله ہلاک ہوگئے ہیں، تاہم عسکری اور آزاد ذرائع سے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :