پاکستان
23 مارچ ، 2015

ایم کیو ایم، برطانیہ میںپارٹی کا یوتھ ونگ قائم

ایم کیو ایم، برطانیہ میںپارٹی  کا یوتھ ونگ قائم

لندن.....متحدہ قومی موومنٹکا برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا وطالبات میں ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور حق پرستانہ پیغام کے فروغ ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے ا یم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اس سلسلے میں 8رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔حبادانش ایم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کی آرگنائز ر اور شمائم صدیقی جوائنٹ آرگنائزر ہوں گی۔ یوکے یوتھ ونگ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباوطالبات شامل ہیں ۔ دریں اثناء یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداروں ، اراکین اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں الطاف حسین سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی ۔

مزید خبریں :