05 مئی ، 2012
لندن ... برطانیہ میں اولمپکس کے لیے سیکورٹی مشقوں کے دوران ملک کاسب سے بڑاجنگی بحری جہازحادثے کاشکارہونے سے بال بال بچ گیا،لندن کے دریائے ٹیمز سے ایج ایم ایس اوشین بحری جہاز کو اولمپکس کے دوران سیکورتی کی مشقوں کے لیے لایا گیا۔ دریائے ٹیمز سے گزرتے ہوئے بحری جہاز جب ڈاوٴن اسٹریم میں پہنچا تو وہاں سیلاب کے بند میں پھنستے ہوئے بچا۔جہاز جب اس بند کے نزدیک پہنچا تو تیز ہوا سے 20 میٹر اونچے اسٹیل کے گیٹ کی جانب گھومنے لگا۔اس وقت جہاز کو تین ٹگ بوٹس کھینچ رہی تھیں جو صرف بال برابر فاصلہ سے جہاز کو بچاتی ہوئے آگے لے گئیں۔