24 مارچ ، 2015
اسلام آباد........ تحریک انصاف سے معاہدے پر اعتماد میں لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہ نماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔ ایم کیو ایم نے جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت پی ٹی آئی معاہدے کی مخالفت کردی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ معاہدہ آئین سے متصادم ہے، آئین میں جوڈیشل کمیشن کی کوئی گنجائش نہیں ۔