24 مارچ ، 2015
کراچی ....... ملک کے سب سے بڑےICT سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے لینڈ لائن سروس اسمارٹ لنک ایپلیکیشن کےذریعے موبائل فون پر متعارف کرا دی ہے۔ یہ لینڈ لائن صارفین کو اپنے پی ٹی سی ایل نمبر سے نقل و حرکت کے دوران کہیں سے بھی رابطہ کرنے کی آزادی دیتی ہے ، پی ٹی سی ایل صارفین کو اپنے موبائل فون سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ اپنے لینڈ لائن کنکشن سے کالز ڈائل کرنے اور موصول کرنے کی سہولت دیتی ہے۔انٹر نیٹ کےذریعے فراہم کردہ یہ ایپلیکیشن پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کی انتہائی صاف اور شفاف آواز کی سہولت سہل طریقے سے موبائل فون پر لینڈ لائن کے ارزاں نرخوںپر فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں صارفین کسی بھی جگہ سے اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالنگ آپشن استعمال کر سکتے ہیں ۔یہ ایپلیکشن کسی بھی سبسکرپشن فیس یا ماہانہ چارجز کے بغیر میسر ہے اور دیگر کئی فیچرز بشمول میسیجنگ، کالز کرنے کے لئے اسمارٹ فون کی کنٹیکٹ ڈائرکٹری تک رسائی اور سفر پر جانے والے صارفین کے لئے پی آئی اے فلائٹ شیڈول کی سہولیات فراہم کرتی ہے،یہ صارفین کی 150 پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی چینلز تک رسائی بھی ممکن بناتی ہے۔پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان شاہد نے اس موقع پر کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے صارفین کے لیے اسی اعلی معیار کے کالنگ کے تجربے کو موبائل فونز پرمتعارف کرا رہے ہیں،اسمارٹ لنک ایپلیکیشن پی ٹی سی ایل کی ایک نئی پہل ہے اور اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی ہماری مسلسل کوششوں کی غمازہے۔یہ41 شہروں میں دستیاب ہے، جس کو باآسانی گوگل پلے اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایپل iOS APP بھی جلد ہی iPhone کے لیے فراہم کر دی جائے گی۔پی ٹی سی ایل صارفین باآسانی رجسٹریشن کرکے اس ایپلیکیشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اسمارٹ لنک سے اسمارٹ لنک تک تمام وائس، وڈیو اور میسجنگ سروسز فری ہیں اور پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن اور موبائل آپریٹر پر کالیں عام لینڈ لائن نرخوں پر چارج ہوتی ہیں۔