25 مارچ ، 2015
کراچی ........الطاف حسین کے خلاف عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سےکراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہےہیں،عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں،کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا نہیں،یہ صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان مسئلہ کشمیر سے بھاگنے کے بجائے کھل کراپنا موٴقف بیان کریں، وہ نعوذباللہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں۔