26 مارچ ، 2015
لاہور.....لاہور ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کوممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی سے متعلق پانچ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔لاہورہائی کورٹ نےیہ حکم ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔ذکی الرحمان لکھوی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی نظربندی کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی ہے مگر ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔اس پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو پانچ روز کے اندر درخواست پرفیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔