26 مارچ ، 2015
پشاور......... وزیراعظم میاں نوازشریف ایک روزہ دورے پرپشاورپہنچ گئے۔وہ گورنرہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ ن کےاراکین پارلیمنٹ سے ملاقات اورورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم میاں نوازشریف اسلام آباد سے ہیلی کاپٹرکےذریعےگورنرہاوس پشاورپہنچے ۔ان کے ہمراہ وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق،وزیراطلاعات پرویزرشید اوروزیرپانی وبجلی خواجہ آصف،وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی اوروزیرمذہبی امورسرداریوسف بھی ہیں ۔گورنرہاؤس میں وزیراعظم کااستقبال گورنرسردارمہتاب احمد خان،وزیراعظم کے مشیرامیرمقام اورمسلم لیگ ن کےصوبائی صدرپیرصابرشاہ نے کیا وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکےارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ گورنراوروزیراعلی سے صوبےاورقبائلی علاقہ جات کی امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریںگے۔ میاں نوازشریف پارٹی ورکرزکےکنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔