27 مارچ ، 2015
کراچی....... کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائدآبادمرغی خانےکےقریب دھماکے میں10افرادزخمی ہو گئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکاپولیس موبائل کےقریب ہوا۔پولیس اورامدادی ٹیمیں دھماکےکی جگہ پہنچ گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ایس ایس پی راؤ انواز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائدآبادمرغی خانےکےقریب دھماکےکانشانہ پولیس ٹریننگ سینٹرکی بس تھی ۔ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، بس تباہ ہوگئی جب کہ پولیس موبائل بھی متاثر ہوئی ہے۔