پاکستان
27 مارچ ، 2015

کراچی: پولیس کمانڈوز بس کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق

کراچی: پولیس کمانڈوز بس کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق

کراچی........کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس کی بس کے قریب دھماکے کی جگہ سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں۔دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے زرِیعے اڑایا گیا۔ ایس ایس پی ملیر راو انوارکے مطابق بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ملیر پُل پر پہنچی دھماکے سے پولیس کی بس کوشدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری طرف پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :