پاکستان
27 مارچ ، 2015

صولت مرزا پھانسی : وزیراعظم نے 30دن کی توسیع کی ایڈوائس دیدی

صولت مرزا پھانسی : وزیراعظم نے 30دن کی توسیع کی ایڈوائس دیدی

اسلام آباد...... وزیر اعظم محمد نوازشر یف نے صدر ممنون کو سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی میں 30 دن کی توسیع دینے کی ایڈوائس کر دی ہے۔صولت مرز اکو یکم اپریل کو پھانسی دی جانی تھی ۔ سرکای حکام کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر ممنون کو ایڈوائس کی ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی 30 دن کیلئے مؤخر کی جائے،صولت مرزا کی پھانسی میں توسیع یکم اپریل سے شروع ہو گی۔ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی میں دوسری بار توسیع کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ممنون حسین کی طرف سے آج ہی صولت مرز اکی پھانسی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :