27 مارچ ، 2015
اسلام آباد........وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو 20سے 25سال میں آدھا ملک قحط کا نشانہ بن سکتا ہے، پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30روز سے بڑھا کر2025ءتک 90روز کی جائےگی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گزشتہ 3 دھائیوں سے پاکستان میں پانی کا کوئی بڑا ذخیرہ نہیں بنایا گیا، موجودہ حکومت بھاشا ڈیم پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔