27 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......یمن کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پاکستانی بھی محصور ہوگئے ہیں۔پاکستانیوں محصورین مدد کیلئے پکار رہے ہیں کہ چاروں طرف گولہ باری ہورہی ہےاور پاکستانی سفارتخانہ بھی کوئی مدد نہیں کررہا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانیوں کی یمن سے محفوظ واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے فوری انخلا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں ریاستی ڈھانچے کے تباہ ہونے سے پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں۔