پاکستان
27 مارچ ، 2015

پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید نسیم کے خلاف دائر ریفرنس خارج

پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید نسیم کے خلاف دائر ریفرنس خارج

پشاور........الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی جاوید نسیم کے خلاف دائر ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس پر سماعت ہوئی، خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم پر سینیٹ انتخاب میں پرائیویٹ امیدوار کے تجویز کنندہ بننے پر اعتراض کیا تھا۔ تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ جاوید نسیم نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد جاوید نسیم کے خلاف دائر ریفرنس خارج کر دیا۔

مزید خبریں :