28 مارچ ، 2015
ہالی وڈ.......جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر " Spectre " کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم چھ نومبر میں ریلیز کی جائے گی ۔ خفیہ ایجنٹ جیمز بانڈ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے آرہا ہے۔ فینز کے لیے فلم اسپیکٹر کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ جس میں ڈینیل کریگ چوتھی بار جمیز بونڈ بن گئے ہیں۔ فلم 6نومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔