دنیا
30 مارچ ، 2015

عبوری معاہدے کی ڈیڈلائن قریب آتے ہی مذاکرات میں تیزی آگئی

عبوری معاہدے کی ڈیڈلائن قریب آتے ہی مذاکرات میں تیزی آگئی

لوزین........ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایران اور چھ عالمی طاقتوں پہلا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے۔یہ اجلاس ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عبوری سمجھوتے کی ڈیڈ لائن سے ایک روز قبل ہورہا ہے۔برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہوم لینڈ نے اجلاس کے لئے آمد پر کہا کہ،ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی معاہدے پر پہنچا جا سکتا ہے، تاہم ایٹمی بم کو ایران کی پہنچ سے دور رکھنا ہوگا۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ممکن ہے لیکن مذاکرات مشکل مرحلے میں ہیں اور بہت سے معاملات اب بھی طے ہونا باقی ہیں۔عبوری سمجھوتے سے قبل ہونے والے اجلاس میں جن مختلف امور پر مفاہمت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان میں یہ نکات بھی شامل ہیں کہ ایران یورینیم افزودگی کے لیے کتنے سینٹی فیوجز چلا سکتا ہے اور یہ بھی کہ طبّی تحقیق کے لیے ایران کس حد تک جوہری افزودگی کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :