30 مارچ ، 2015
رباط......... ترک ایئرلائن کےطیارےمیں بم کی اطلاع ملی ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق ترک ایئر لائن استنبول سے روانہ ہوئی تھیجو برازیل کے شہر ساؤپاؤلو جارہی تھی، بم کی اطلاع ملنے پر طیارے کارخ مراکش کے شہر کاسابلانکا کی جانب موڑ دیا گیا۔ عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاسا بلانکا کے ایئر پورٹ پر دیگر تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔