کھیل
31 مارچ ، 2015

ڈینئل ویٹوری نےانٹرنیشنل کرکٹ کو باقاعدہ خیرباد کہہ دیا

 ڈینئل ویٹوری نےانٹرنیشنل کرکٹ کو باقاعدہ خیرباد کہہ دیا

آکلینڈ .......نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مایہ ناز اسپنر ڈینئل ویٹوری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ2015ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کامیاب تو نہ ہوسکا لیکن پہلی فائنل کھیلنے کا اعزاز ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔ڈینئل ویٹوری فائنل کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ تھا،آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچنے پر ویٹوری نے اپنے چاہنے والوں اور خاص طور پر کپتان برینڈن میک کولم کا خاص شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی بہت حمایت کی۔ڈینئل ویٹوری نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 113 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، جس میں انہوں نے 4531رنز بنائے اور362 وکٹ حاصل کیں۔ویٹوری نے 295 ون ڈے انٹرنیشنل میں 2253 رنز بنائے اور 305 وکٹیں بھی اپنے نام کیں،وہ 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :