31 مارچ ، 2015
کینبرا.........آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز اور ایشیزکے لیے 17 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ورلڈ کپ کے فاتح مائیکل کلارک دونوں اہم ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ٹیسٹ اسکواڈ میں پاکستانی نژاد لیگ اسپنر فواد احمد اور تجربہ کار بلے باز ایڈیم وگیز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔عالمی چیمپین آسٹریلیا پہلے تو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گا جو 5 جون سے کیریبین کی سرزمین پر ہو گی ، پھر 8 جولائی سے انگلینڈ کیخلاف ایشیز سریز کا میزبان ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ساتھ ہی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 19کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔