انٹرٹینمنٹ
05 مئی ، 2012

میراسے رشتہ بیوی کا ہے،عتیق الرحمان

میراسے رشتہ بیوی کا ہے،عتیق الرحمان

لاہور… اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعوے دار عتیق الرحمان کا کہنا ہے کہ میرا سے ان کا رشتہ میاں بیوی کا ہے،نوید پرویز سستی شہرت کیلئے میرا سے شادی کا ڈھونگ رچا رہا ہے،لاہور میں جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفت گو کرتے ہوئے عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا ان کی بیوی ہے،انہوں نے میرا سے چھپ کر شادی نہیں کی،تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلامی طریقے سے نکاح کیا ،عتیق کا کہنا تھا کہ نوید پرویز کوئی بیان سے پہلے ان کے قانونی نوٹس کا جواب دے،اگر سچائی معلوم کرنی ہو تو ہائیکورٹ میں میرا اور ان کے مقدمے کی تفصیل حاصل کر لیں۔

مزید خبریں :