پاکستان
01 اپریل ، 2015

ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں نئی محاذ آرائی

ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں نئی محاذ آرائی

کراچی.......صبح کو سیزفائر، اور شام کو پھر گرماگرمی، کراچی کے علاقے کریم آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے، ایم کیو ایم نے بھی ریلی نکالی۔پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقے این اے 246 سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل اور عارف علوی کارکنان کے ہمراہ کریم آباد میں واقع مینا باز پہنچے۔ جہاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے جارہے تھے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اور نعرے بازی کرنے والوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ پرامن ہیں اور ان کی انتخابی مہم ہرصورت جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ایک دو دن میں دوبارہ جناح گراؤنڈ کا دورہ کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے روانہ ہوتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی ریلی بھی کریم آباد پہنچی۔ ریلی عورتوں اور بچوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو گو عمران گو کے نعرے لگاتے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کریم آباد میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کردیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ کراچی کی سیاست میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔

مزید خبریں :