02 اپریل ، 2015
صنعا.......پاکستانی کا بحری جہاز یمن کے شہر مکلا پہنچ گیا۔ جنگ میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس لائے گا۔ عدن کے محصورین بھی جبوتی روانگی کے لیے نکل پڑے۔ لانچوں کے ذریعے چینی بحری جہاز پر سوار ہوں گے ۔ سعودی اتحاد کے حوثی باغیوں پر حملے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یمن میں محصور پاکستانی جبوتی جانے کیلیے گھروں سے بندرگاہ روانہ ہوگئے ہیں ۔ جہاں سے وہ چینی جہاز کے ذریعے جبوتی جائیں گے۔یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلیے پاکستان کا بحری جہاز مکلا میں لنگر انداز ہوگیا۔یمن میں ایک سو اسی سے زائد پاکستانی محصور ہیں، جن کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ حکومت پاکستان کےانتظامات کے بعد اب باقی رہ جانے والے پاکستانی شہریوں کو بھی یمن سے نکالنے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ یمن میں محصور ارشد نامی پاکستانی نے بتایا کہ 80 سے زائد پاکستانی یہاں محصور تھے۔ وہ لوگ اب گروپوں کی صورت میں چینی جہاز پر پہنچیں گے،جہاں سے انہیں جبوتی لے جایا جائے گا۔