پاکستان
02 اپریل ، 2015

کراچی : شاہراہ قائدین کے اطراف سرچ آپریشن، 9 افراد گرفتار

کراچی : شاہراہ قائدین کے اطراف سرچ آپریشن، 9 افراد گرفتار

کراچی.......کراچی میں شاہراہ قائدین کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر طارق روڈ کے قریب شاہراہ قائدین کے اطراف میں کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور مخصوص گلیوں کا محاصرہ اور چند مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ چھاپوں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور چار ٹارگٹ کلرز سمیت 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔اور ملزموں سے ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، نائن ایم ایم اور تیس بور پستول سمیت دستی بم بھی برآمد کرنےکادعوی کیاگیاہے۔دوسری جانب شہریوں نےنارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ڈکیتی کی واردات کرنےوالے پولیس اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار اہلکار سرسید تھانے کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے.وہ چودہ سال سے سرسید تھانے جبکہ گزشتہ بیس سالوں سے سندھ پولیس کا حصہ ہے-

مزید خبریں :